ٹھٹھہ، ضلع کو نسل ٹھٹھہ کے 12 ملازمین نے 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف 20 ویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ضلع کو نسل ٹھٹھہ کے 12 ملازمین نے 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف 20 ویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا اور ضلع کونسل کے چیئرمین غلام قادر پیلیجو کے خلاف پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے، اس موقع پر ملازمین نے کہاکہ محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے ملازمین کا ویری فیکش لیٹر ملنے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جاری ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کرنے پر چیئرمین کے سیکرٹری اور محکمہ ریو نیو ملازم عیسی پیلیجو کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہے ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں