ٹھٹھہ، غلام شبیرمیمن کا ڈیرہ سالہ مصوم بچہ سبحان میمن پراسرار بیماری میں مبتلا

متاثرہ بچے کے باپ کی وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹوزرداری سے بچے کاعلاج سرکاری خرچ پر کرانے کی اپیل

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ٹھٹھہ شہر کا رہائشی نوجوان غلام شبیرمیمن کا ڈیرہ سالہ مصوم بچہ سبحان میمن جو پیدائشی طور پر پراسرار بیماری میں مبتلا ہے بچے کے پیٹ پر ایک بڑا زخم ہے اور متعدڈاکٹرز کو چیک کرایا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اس کا ٹیسٹ آغا خان اسپتال کراچی سے ہوگا اورمرض کی تشخص کیلئے ٹیسٹ اسلام آباد بھیج جائیگا جس کا خرچہ ٹیسٹ کا ایک لاکھ روپے بتایا گیا ہے جبکہ آپریشن پر آٹھ لاکھ خرچ ہوںگے بچہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے اور زخمی کی وجہ بچے کا نچلے حصے نے کام بھی چھوڑ دیا ہے اور والدین کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں والدین نے پریس کلب مکلی پہنچ کر مخیر حضرات ،وزیراعظم پاکستان ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای ،وزیر اعلی سندھ سے بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں