شہید بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد ملک میں سیاسی قیادت کا بحران ہے ‘پیپلزپارٹی اور پی پی پارلیمینٹرین پر آصف زرداری نے قبضہ کرکے پارٹی کی نظریاتی جدوجہد اور سیاسی کردار کو شدید نقصان پہنچایا ‘ملک گیر پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ہے

پاکستان پیپلزورکرز پارٹی کے صدر سابق سنیٹرصفدرعباسی کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 12 فروری 2017 20:50

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) پاکستان پیپلزورکرز پارٹی کے صدر سابق سنیٹرصفدرعباسی نے کہا ہے کہ شہید بینظیربھٹو کی شہادت کے بعد ملک میں سیاسی قیادت کا بحران ہے پیپلزپارٹی اور پی پی پارلیمینٹرین پر اصف علی زرداری نے قبضہ کرکے پارٹی کی نظریاتی جدوجھد اور سیاسی کردار کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ملک گیر پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا ہے ، ٹھٹھہ میں ایم آرڈی تحریک کے اسیر چاچا چیب سرکی اور مکلی میں برخوردار جیلانی کے گادی نشین پیرعلی بخش شاہ کے انتقال پر ورثہ سے تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی وڈیرے ، میر ، پیر اور بوتاروں کو شامل کرواکے عام انتخاب میں سندھ میں اپنے امیدوار بنامقابلے جیتوانے کے خواب دیکھ رہا ہے لیکن سندھ میں ان کو نظریاتی کارکنان کا سامنا کرنا پڑے گا ، انھوں نے مزید کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی رپورٹ کے بعد نواز شریف وزارت اعظمی کا جواز کھو چکا ہے ، وزیر اعظم کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے ، اور پارلیامانی پارٹی سے وزیراعظم کی نامزدگی ہونی چاہیے ، انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نواز شریف سے مطالبات کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی گذشتہ دس سالوں کی گارگردگی کے متعلق والد سے وضاحت پوچھنا چاہیے ، جن کے دور حکومت میں لاڑکانہ سمیت سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا ہے ، انھوں نے کہا کہ میثاق جھموریت کے مقاصد کچھ اور تھے نواز شریف اور آصف علی زرداری نے اقتدار کو بچانے کے لیے گٹھ جوڑ کرلی ہے ،

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں