ٹھٹھہ, اینٹی کرپشن پولیس کا میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھاپہ تین سال کے بجٹ کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا

پیر 16 جنوری 2017 20:51

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) اینٹی کرپشن پولیس کا میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھاپہ تین سال کے بجٹ کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے ،میونسپل کمیٹی کے بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایت پراینٹی کرپشن پولیس ٹھٹھ کے سرکل آفیسر فداحسین چانڈیو اور سیکنڈسول جج جناب جہانگیر خان کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کرتین سال کے جاری شدہ بجٹ اور اخراجات کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے اس ضمن میں سرکل آفیسر ٹھٹھہ فداحسین چانڈیو نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ عثمان غنی کے حکم پر مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کر سال2013,2016 تک تین سالوں کے بجٹ اور اخراجات کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے اور چھاپہ ان تین سالوں کے فنڈز میں بڑے پیمانے پرکرپشن کی شکایت پر مارا گیا ہے اور اس شکایت میں سرکار خود مدعی ہے چھاپہ کے دوران آفیس عملے میں کھلبلی مچ گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی واضع رہے کی میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج ڈپٹی کمشنروں کے پاس رہا ہے اور اس وقت بھی موجود ڈپٹی کمشنر میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرہے اور سابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھ طاہر حسین سانگی کے دورے میں میونسپل کمیٹی کے اکاونٹ میں موجود کروڑوں روپے کی بجٹ ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کو غیر قانونی طور پر منتقل کی جس سے شہر میںبرائے نام کے ترقیاتی کام کرائیں گے اور میونسپل کمیٹی کے لیے مشنیری اور حالات خرید اری میں کرپشن کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں