میونسپل کمیٹی ٹھٹھ کی نااہلی اور عدم توجہ ،شہر میں کروڑوں روپے مالیت کی ٹاون ہال کی عمارت زبوں حالی کا شکار

منگل 17 جنوری 2017 20:20

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) میونسپل کمیٹی ٹھٹھ کی نااہلی اور عدم توجہ سے ٹھٹھ شہر میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی ٹاون ہال کی عمارت زبوں حالی کا شکار ہوگئی ہے بلڈنگ کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر اور مویشی کے باڑے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ عمارت خستہ حال ہونے کے ساتھ ساتھ دروزاے ،کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاون ہال مین شہر کے اندر واقع جو میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے شادی اور تقریبات کیلئے تعمیر کرایا گیا تھا تاہم بلڈنگ کی خستہ حالی کے باعث اس ہال میں شادی تقریبات کا ہونا بھی بند ہوگئی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے ٹاون ہال کی عمارت مویشی باڑے اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہے۔ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی جانب سے حالی میں شہرکے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈز کرائیں گے تھے جس میں اس بلدنگ کی تعمیر و مرمت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے دوسری جانب شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ #

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں