پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن29جنوری کو منایا جائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 14:44

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر می ںجذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن29جنوری کو منایا جائے گااس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں جلد کی موذی مرض جذام(کوڑھ ) کی روک تھام کے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے سے ان کے خلاف امتیازی برتائو کی روک تھام کرناہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف سماجی تنظیموں اور شعبہ صحت سے منسلک سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت جذام(کوڑھ ) کے موذی مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علاج معالجے اور اس کی علامات و بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان میں حکومت کی بھرپور کوششوں اور اقدامات کی بدولت جذام کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے اور اب پاکستان میں ہر سال جذام کے چند سو مریض سامنے آتے ہیںجن میں سے بیشتر مریضوں کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں