ٹھٹھ بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں اور سیاسی پارٹیوں کی شٹر ڈاون ہڑتال، احتجاجی ریلی

جمعرات 19 جنوری 2017 21:49

ٹھٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ٹھٹھ،پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر فشریز و لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی کے آبائی حلقے اور ساحلی شہر جاتی میں تیرہ روز سے بجلی کی بندش کے خلاف ددجنوں شہریوں اور سیاسی سماجی پارٹیوں کی جانب سے شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کرکے کاروباری بند کریا بجلی کی بندش سے ساحلی شہر میں پینے کے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوگیا ہے شہریوں اور سیاسی سماجی پارٹیوں کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے شہر کا گشت کیا اور جاتی سجاول شاہراہ کو بلاک کرکے ٹائر بھی نذز آتش کئے گئے اور حیسکو حکام کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ حیسکو حکام نے غلط بقایاجات کے آڑ میں جاتی اور آس پاس علاقوں کی بجلی کی فراہمی تیرہ روز سے منقطع کی ہوئی ہے جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حیسکو حکام سنے کو تیار نہیں ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری جاتی کی بجلی کو بحال کیا جائے دوسری جانب حیسکو حکام کا کہنا تھا کہ جاتی اور آس پاس کے علاقوں پر بجلی کے مد میں کروڑوں روپے کے بقایاجات ہے جس پر بجلی منقطع کی گئی ہے اور ادائیگی تک بجلی بحال نہیں کی جایئگی

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں