سجاول، حادثے میں پانچ افراد زخمی،ہسپتال منتقل

پیر 23 جنوری 2017 20:15

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) سجاول کے قریب حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق سجاول ٹھٹھہ روڈ پر شیرازی فارم کے قریب روڈ پر کھڑے مزدا ٹرک سے سوزوکی پک اور اس کے پیچھے آنے والی موٹرسائیکل ٹکراگئیں،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار، کھموں شیدی، وحید شیدی، اور سوزوکی سوار قادر بخش ، نعیم، عاشق منچھری زخمی ہوگئے ،جنہیں تعلقہ اسپتال سجاول میں ہنگامی امداد دی گئی جبکہ مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایک شدید زخمی کھموں شیدی کو کراچی علاج کے لئے روانہ کردیاگیا

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں