ٹھٹھہ پولیس کی غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی ،30سے زیادہ غیرمقامی افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 فروری 2017 17:57

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) ٹھٹھہ پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائی شروع کرکے 30 سے زیادہ غیرمقامی افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹھٹھہ اور مکلی کے مختلف مقا مات پر چھاپہ مارکر چائے فروخت کرنے اور بوٹ پالش کرنے والے غیرقانونی طورپرمقیم پٹھانوں اور افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغانیوں کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے ، جن کے خلاف چھان بین شروع کی گئی ہے ،مذکورہ کارروائی سیہون واقعے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں