سانحہ گڈانی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی٬ ثناء اللہ زہری

جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں٬ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کا حکم دید یا گیا ہے ٬ وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 4 نومبر 2016 11:31

ٓاوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سانحہ گڈانی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی سانحہ گڈانی میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں سانحہ گڈانی کی صاف وشفاف تحقیقات کی جائیگی ایسے جہازوں میں کام کرنے سے قبل صفائی کی جاتی ہے کیونکہ ان میں آئل ہونے کے سبب ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں انکوارئری مکمل ہونے تک شپ میں کام مکمل طور پر بند رہے گا ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کا حکم دید یا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں شپ برکینگ میں بحری جہاز میں لگنے والی آگ سے متاثرہ جہاز اور پلاٹ کا معائنہ کرنے کے بعد گڈانی میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گڈانی میںمیں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی تو نوٹس لے کر انتظامیہ کو سختی سے ہدایت جاری کردی ہے کہ فوری طور پر آگ کو قابو پایا جاسکے لیکن جہاز میں آئل موجود ہونے کے سبب بروقت آگ پر قابو پایا نہ جاسکا ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد ازجلد آگ پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ سانحہ گڈانی کی صاف وشفاف تحقیقات کی جائیگی اور غفلت برتنے والوں کی خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اس موقع صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ٬سابق صوبائی وزیراعلیٰ سردار محمد صالح ٬رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ ٬سینیٹر آغا شہباز درانی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں