27نومبر کے کابینہ اجلاس میں صوبائی کابینہ احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلہ کریگی ،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن

پیر 21 نومبر 2016 20:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق صوبائی صدر محمد اقبال شیخ ،جنرل سیکریٹری طارق کدیزئی ،چیئرمین منصب علی سومرو ودیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 27نومبر کے کابینہ اجلاس میں صوبائی کابینہ احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلہ کریگی انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے حقوق کے حصول کیلئے مسلسل احتجاج کررہی ہے مگر بدقسمتی سے حسب روایت بیوروکریسی سست روی کے ذریعے ہم مجبور کررہی ہے کہ ہم سخت سے سخت اقدام اٹھائیں واضح ہے کہ 30،31اکتوبر کے مجلس عاملہ اجلاس میں صوبائی وزیرصحت میر رحمت بلوچ نے شرکت کرتے ہوئے مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جسکی پیرامیڈیکس نے خیر مقدم کیا ہے اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری ترقیات عبدالرئوف بلوچ کی زیر صدارت باقاعدہ اجلاس ہوا جس میں مسائل پر اتفاق ہوا تاہم اس اجلاس کے منٹس آف میٹینگ کے اجراء میں تاخیر کی سبب پیرامیڈیکل اسٹاف میں سخت بے چینی پیدا ہورہی ہے اس سلسلہ میں صوبائی صدر نے 27نومبر کو کابینہ اجلاس طلب کرکے احتجاج کے حوالے سے اہم لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں