کرپشن سے بھری ہوئی حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی ،عمران خان

کارکنوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کرینگے،چیئرمین تحریک انصاف کی پارٹی کے صوبائی رہنما سے ملاقات

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:11

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کرینگے ملک کو کرپٹ نظام سے پاک کرکے دم لینگے ہم ایسے نظام کے خلاف ہیں جس سے ملک اور عوام کا نقصان ہوں کرپشن سے بھری ہوئی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی جس نظام سے ملک کمزور ہوں عوام ایسے نظام کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں سندھ میں بھی تحریک انصاف فعال ومضبوط بنتی جارہی ہے کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے کرپٹ نظام کے خلاف ہمیشہ بھرپور آواز بلند کی ہے سردی ہو یا گرمی اندھیر ا ہو یا اجالا ہو دن ہو یا رات کارکنوں نے ہر حکم پر لبیک کہا ہے کراچی ملیر کی عوام کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے وفادار کارکنوں کی کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف صوبائی سینئر رہنما سندھ نوید کلمتی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کے سرمایہ ہیں پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کی بقاء کیلئے عملی طور پر جدو جہد کی ہے اور اپنی جدو جہد میں ہم کافی حد تک کامیاب ہوگئے ہیں اور مزید بھی ہماری جدو جہد تب تک جاری رہے گی جب تک کرپشن خا تمہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں اور الحمد اللہ پورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف ایک طاقتور جماعت بن چکی ہے اور پارٹی کو فعال ومضبوط بنانے کا تمام تر سہرہا کارکنوں کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان قائم کرنے اور کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے میدان میں نکل چکے ہیںاور جلد ہم کامیاب ہو جائیں گے صوبائی رہنما سندھ نوید کلمتی بلوچ نے چیئرمین عمران خان کو کراچی اور ملیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور چیئرمین تحریک انصاف نے تمام مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ صوبائی رہنما سندھ نوید کلمتی بلوچ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی اور اس دوران مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ کراچی ملیر کی عوام نے بھی تحریک انصاف کا بڑھ چڑھ کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ملیر کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مزید محنت کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط اور طاقتور جماعت بن جائیگی اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر صوبائی رہنما سندھ نوید کلمتی بلوچ نے اوتھل کے صحافیوں کو ٹیلی فون پر چیئرمین عمران خان کی ملاقات کی متعلق بتایا ہے کہ کراچی کے دورے پر چیئرمین عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور ملاقات کے دوران سندھ سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام جائز مسائل حل کرنے کیلئے قائد تحریک انصاف نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے نوید کلمتی نے کہا کہ ہمیں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر فخر ہے اور ہم انکے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور صوبے سندھ کراچی ڈسٹرکٹ ملیر میں پاکستان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے علاقوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران مرکزی اور صوبائی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں