آئندہ الیکشن میں ملک سے پی پی پی کلین سوئپ کریگی، ساجد جوکھیو

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی سندھ ساجد جوکھیو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر سے لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں اور پارٹی مزید فعال ومضبوط بنتی جارہی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ملک سے پی پی پی کلین سوئپ کریگی اور چاروں صوبوں کی زنجیر بنے گی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی قیادت پر فخر ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ خوش آئندہے کراچی میں امن قائم کرنا پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب سے صوبے پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی فعال ومضبوط ہوئی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہیں جن سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کررہے ہیں جن کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں