اوتھل -, آر کیو ایم کا اہم اجلاس ،بے روزگاری، بجلی بحران کے متعلق اہم فیصلے

�وری کے احتجاج میں ان تمام مسائل کو اجاگر کیا جائے گا,سردار حفیظ رونجھو کا اجلاس سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 19:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) آر کیو ایم کا ایک اہم اجلاس سرکٹ ہائوس اوتھل میں سردار حفیظ رونجھو کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں 24جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اوتھل اور لاکھڑا کے نوجوانوں سے اہم میٹینگ کی گئی اجلاس میں لسبیلہ میں کرپٹ افسران کی کرپشن ،منشیات اور تعلیمی دشمن عناصر افسران اور بی سی اہلکاروں کی لسبیلہ میں تعیناتی ،بے روزگاری اور بجلی کے بحران کے متعلق اہم فیصلے کیئے گئے اور 24جنوری کے احتجاج میں ان تمام مسائل کو اجاگر کیا جائے گا اجلاس میں سردار عبدالحفیظ رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24جنوری کو لسبیلہ میں کرپشن کرنیوالے کا گھیرا تنگ کریں گے ہمارے تعلیمی اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے ایسے آفیسرز کو لسبیلہ میں رہنے کی ضرورت نہیں 24جنوری کو ڈسٹرکٹ بھر سے عوام اوتھل میں اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے جمع ہو جائے اجلاس سے عبدالواحد موسیٰ رونجھو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ24جنوری کو اپنے حقوق کیلئے ہر گز خاموش نہیں رہنا عوام زیادہ سے زیادہ احتجاج میں شرکت کریں اور اپنے مسائل کیلئے آواز بلند کریں اجلاس میں غلام سرور جمعہ خان رونجھو ،کریم بخش شیخ ،دوست محمد خاصخیلی ،ہاشم رونجھو ،قیوم رونجھو ،اسلم خاموش ،عبدالطیف کماچہ ،کریم رونجھو ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں