ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ‘خلیل طاہر سندھو
حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مالی امداد دی جائے گی جبکہ انہیں کرسمس گرانٹ سے فوری امداد کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں‘صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق
بدھ 11 جنوری 2017 13:06
(جاری ہے)
صوبائی وزیر اقلیتی امور متاثرہ افراد کے گھروں میں گئے اور زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملتے ہوئے اشکبار ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ہر ممکن مالی امداد کی فراہمی کے لئے درخواست کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران کی سربراہی میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہی ہے تاہم اگر کسی کے پاس اس واقعہ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو وہ بغیر کسی دبائو میںآئے تحریری بیان جمع کرا سکتا ہے تاکہ واقعہ میں ملوث عناصر سزا سے نہ بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ چٹیانہ کے پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ محکمہ انسانی حقوق حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کو کیس کے لئے مفت قانونی ماہرین کی خدمات فراہم کرے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ زہریلی شراب میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے تک مبارک آباد کا دورہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شراب سے متاثرہ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کے لئے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس متحرک ہیں جبکہ شدیدخطرہ کی حالت کی صورت میں مریضوں کو علاج کے لئے لاہور کے ہسپتال میں شفٹ کیا جا سکتا ہے ۔ قبل ازیں ڈی سی آفس میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ زہریلی شراب کے واقعہ کے حقائق کاپتہ چلانے کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 20 دنوں میں اپنی تفتیشی رپورٹ مکمل کرے گی اورملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مالی امدادمتاثرہ خاندانوں کے دکھوں کا مداوا نہیں لیکن انہیںکسی طرح بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ارکان اسمبلی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ ڈی پی او نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں پنجاب پولیس نے لڑکی اور اشتہاریوں سے مل کر ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ میں پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمرجنسی 15سروس کی کار کردگی بے معنی ہو کر رہ گئی
تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،موبائل اور نقدی چھین کر فرار
کمالیہ: عیدالفطر کے موقع پر شہر میں بچوں کی تفریح کے لیے عارضی جھولے نصب کر دیئے گئے
سکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں چار طلباء جاں بحق ،ڈرائیور سمیت دس شدید زخمی
جعلی و بوگس چیک پر مقدمات
امانت میں خیانت کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ٹریکٹر ٹرالی اور سکول وین میں تصادم، 4 بچے جاں بحق،11زخمی
زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہونے والے چار بھائی بہنوں کے بعد انکی پانچویں بہن اقصی اور والدہ نازیہ بی ..
ماہ رمضان کے بقیہ ایام اور عید کے موقع پر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول ..
وزیراعلیٰ کے حکم پرضلعی انتظامیہ کی مہنگائی مافیا کے خلاف کاروائیاں
لوکل گورنمنٹ کے تحت ضلع کی 85یونین کونسلز میں شجرکاری کا ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے،ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم سندھو
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت