کمالیہ ،مویشیوں کے فارم میں آگ لگ گئی ، ایک جانور ہلاک 10 زخمی

منگل 17 جنوری 2017 20:17

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) گرڈ اسٹیشن کمالیہ کے قریب مویشیوں کے فارم میں آگ لگ گئی ، ایک جانور ہلاک 10جانور جھلس کر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گرڈ اسٹیشن کمالیہ کے قریب اللہ دتہ نامی شخص کے مویشیوں کے فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس کی اطلاع فوری طور پرفائر بریگیڈ کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ البتہ آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک جانور ہلاک ہو گیا جبکہ 10جانور جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں