کمالیہ ، فائر بریگیڈ میں ڈرائیورز کی کمی کے باعث پریشانی کا سامنا،

منگل 17 جنوری 2017 20:17

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) کمالیہ کے فائر بریگیڈ میں ڈرائیورز کی کمی کے باعث پریشانی کا سامنا، ڈرائیور کی ایک آسامی خالی ۔ کمالیہ شہر میں واقع فائر بریگیڈ دفتر میں عملہ کی کمی کے باعث کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ فائر بریگیڈ گاڑی کے ڈرائیورز جو اس وقت کمالیہ میں تعینات ہیں ان کی تعداد 2ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ان دونوں ڈرائیورز کو 12، 12گھنٹے کی ڈیوٹی سر انجام دینی پڑتی ہے ۔

جبکہ کسی ایک ڈرائیور کے چھٹی پر جانے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری ایک ہی ڈرائیور پر آ جاتی ہے۔ اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دیر ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ فائر بریگیڈ کے ڈرائیورز کی تعداد کو پورا کیا جائے تاکہ کسی بھی سانحہ سے بروقت نپٹا جا سکے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں