ٹوبہ ٹیک سنگھ، مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ایم ایس ڈاکٹر آصف حمید

بدھ 18 جنوری 2017 18:22

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ،قابل و مستند ڈاکٹرز اور سٹاف چوبیس گھنٹے مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں ہمہ وقت طب سے متعلق مفت معلومات و آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں ،ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر آصف حمید سلیمی نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو ہسپتال کی کارکردگی ،نمایاں اعداد و شمار اور قابل ذکر اقدامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے ہسپتال کی سیکورٹی صورتحال ،ایمبولینس سروس اور ویلفیئر سے متعلق وظائف کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں اور ہسپتال کا تمام سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر دم کمر بستہ ہیں ،اور میرے دفتر کے دروازے مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں