کسان کارڈ رجسٹریشن کو تیزکیا جائے ،کسانوں کو بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لئے کوئی کوتاہی نہ کی جائے ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ

جمعہ 20 جنوری 2017 17:17

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنرعامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ کسان کارڈ رجسٹریشن کو تیزکیا جائے اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لئے کوئی کوتاہی نہ کی جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے کاشتکاروںکودئیے جانے والے زراعی آلات اور بلاسود قرضہ کی فراہمی پر بھر پور توجہ دی جائے تاکہ کاشتکاران ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں ،یہ بات ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزرز کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کہی ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزاد ، ڈی ڈی او شاہد بخاری ،ڈی او واٹر مینجمنٹ شبیر احمد،ڈی او فیسکو عبدالغفور ،ایس ڈی او واپڈا کمالیہ علی عمران ،ڈپٹی ڈی اوز زراعت ، محکمہ زراعت کے تمام ونگز کے ضلعی افسران ،کمرشل بنکس نمائندگان ،فامرزاور کھادو زراعی ادویات کمپنیز کے ڈیلرز بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنرعامر اعجاز اکبر نے ہدایت کی کہ زراعی ادویات اور کھادوں کے نمونہ لے کر لیبارٹرز کوبجھوائیں تاکہ ملاوٹ اور غیرمعیاری کی صورت میںقانونی کا رروائی عمل میں لائی جائے تاکہ گندم کی فصل سے کاشتکاران فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کر سکیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ کسانوں کی رجسٹریشن پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 10200کسان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور 261کاشتکاروں کو 208300کے بلا سود قرضے جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں