محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ کا تربت میں میونسپل کارپوریشن کی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ

بدھ 28 دسمبر 2016 23:20

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ کا تربت میں میونسپل کارپوریشن تربت کی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ‘ محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل اختر بلوچ سیکرٹری بلدیات بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ بلوچستان کی ہدایت پر گزشتہ روز تربت پہنچے، تربت کے دورے میں انہوں نے میونسپل کارپوریشن تربت کی ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے اسکیموں کے معیار کو چیک کیا انہوں نے کوشقلات، جوسک،سری کہن، میری ، بگ ، آبسر سمیت دیگر وارڈوں میں جاری اور زیر تکمیل منصوبے دیکھے، دورے کے بعد میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ میں وثوق اور اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہمارے کام دیگر محکموں کے کاموں سے بہت درجہ بہتر ہیں حالانکہ ان کی لاگت بھی کم ہے مگر ان کا معیار بہت بہتر اور اعلیٰ ہے ، کم لاگت سے بہتر سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ سب کام معیاری ہیں مگر میونسپل کارپوریشن تربت کے مئیر کے دفتر کی تعمیر اور خریدی گئی مشینری کا معیار بہت اچھا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جن کارپوریشنوں کادورہ کیا ہے ان کی نسبت میونسپل کارپوریشن تربت کا کام اور کارکردگی بہت بہتر ہیں جس پر ہم مطمئن ہیں اور اس کی رپورٹ مرتب کرکے حکام بالا کو دوں گا انہوں نے شہر کی صفائی کی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور میئر کارپوریشن تربت سے گذارش کی کہ وہ آئندہ فنڈز میں گلیوں کی ٹف ٹائلنگ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں