عمرکوٹ،گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج میں تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بی ایس سی پارٹ ون اور بی ایس سی پارٹ ٹو کی ڈیلی کلاسز شروع نہ ہو سکیں

بدھ 11 جنوری 2017 14:44

عمر کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء)گورنمنٹ گر لز ڈگری کالج عمر کوٹ میں گز شتہ تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بی ایس سی پارٹ ون اور بی ایس سی پارٹ ٹو کی ڈیلی کلاسز شروع نہیں ہو سکی ہیں۔گرلز کالج کی طالبات شدید پریشان کا شکار ہیں۔ گرلز کالج میں بڑی تعداد میں فی میل کی جگہ میل لیکچرار کے تقرر سے گرلز کالج کا تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے۔

عمرکوٹ کے شہری حلقوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ گرلز کالج میں خاتون پرنسپل اور فی میل لیکچرار کاتقرر کیاجائے۔ معلوم ہواہے کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمر کوٹ میں گزشتہ تین ماہ سے بی ایس سی پارٹ ون اور بی ایس سی پارٹ ٹو کی ریگولر ڈیلی کلاسز شروع نہیں ہو سکی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریبا 500 طالبات کا بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں ایڈ میشن ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کلاسز شروع نہ ہونے کے باعث ان 500طالبات کاتعلیمی مستقبل دائو پر لگا ہواہے ۔ڈگری کالج میں اس وقت 20لیکچر ار میں 11 میل لیکچرار ہیں جبکہ صرف 9 فی میل لیکچرار ہیں۔ قابل حیرت بات یہ ہے کہ ڈگری گرلز کالج میں اس وقت خاتون پرنسپل کی جگہ میل پرنسپل ہے اسی وجہ سے کالج کی بچیوں کے لیے ماحول سازگار نہ ہونے کے باعث کالج کاتعلیمی نظام شدید متاثر ہورہا ہے۔

طالبات کے والدین اور رشتے داروں کا کہنا ہے کہ گرلز ڈگری کالج عمر کوٹ میں میل پرنسپل اورلیکچرار کی جگہ فی میل لیکچرار کا تقرر کیاجائے اور گرلز کالج میں بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کی ڈیلی کلاسز شروع کی جائیں۔عمرکوٹ کے شہری حلقوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر کالجز سے اپیل کی ہے گرلز ڈگری کالج کی صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں