عمرکوٹ شہر میں ڈینگی بخار اور ملیریا کے مرض میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا

دوماہ کے دوران محکمہ صحت عمرکوٹ کی جانب سے ڈینگی کے 20 کیس رپورٹ کیئے گئے ہیں جبکہ پانچ کیس کی تصدیق کی گئی

پیر 2 جنوری 2017 16:03

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) عمرکوٹ شہر میں ڈینگی بخار اور ملیریا کے مرض میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے ،دوماہ کے دوران محکمہ صحت عمرکوٹ کی جانب سے ڈینگی کے 20 کیس رپورٹ کیئے گئے ہیں جبکہ پانچ کیس کی تصدیق کی گئی ہے،شہر میں صفائی ستھرائی نہ ہونے پرسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شہرمیںملیریا بخار اور ڈنیگی کے کیسوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، شہر کے بجیرمحلے کے پانچ افراد جن میں مہیش ،جیتو،گٹنیس اور جسونت بجیر کوڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔شہر میں صفائی ستھرائی اور مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے مرض میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

عمر کوٹ شہر کے مین تعلقہ اسپتال میں تاحال کوئی الگ سے ڈنیگی کا وارڈ نہیں بنایاگیا جس کے باعث اکثر مریض نجی اسپتالوں کا رخ کر نے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ غریب مریض سرکاری اسپتال کارخ کرتے ہیں۔

البتہ یہ ضرور ہے کہ تعلقہ اسپتال میں ملیریا کے ٹیسٹ مفت میں ہوجاتے ہیں۔ ڈینگی بخار کے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمیں علاج کی تمام سہولیات دی جائیں۔ دوسری طرف تعلقہ اسپتال کے ایم ایس کا کہناہے کہ ہم مریضوں کو ہر ممکن صحت کی سہولیات دے رہے ہیں۔ ملیریا کے مریضوں کو مفت ادویات دی جارہی ہیں۔ ملیریا کے مفت ٹیسٹ بھی کیے جارہیں۔عمرکوٹ کے سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر صحت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عمرکوٹ میں ڈینگی اور ملیریا بخار سے بچائو کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں اور لوگوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں