عمر کوٹ ،صحت کی بنیادی سہو لیات کے فقدان کے باعث غریب لوگ شدید مشکلات کا شکار

بدھ 25 جنوری 2017 18:07

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2017ء) عمر کوٹ ضلع میں صحت کی بنیادی سہو لیات کے فقدان کے باعث غریب لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عمر کوٹ سٹی کے تعلقہ اسپتال میں گریڈ 16 اورگریڈ 19 سمیت59آسامیاں خالی ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کاواحد ڈائیلاسز سینٹر محدود وسائل اورڈائیلاسز مشین آپریٹرزکے تربیت یافتہ نہ ہونے سے بھی عوام کو مشکلات کا سامناہے۔

اس کے علاوہ کارڈیالوجی سینٹر کی بلڈنگ مکمل ہونے کے باعث یہ سینٹر شروع نہی ہوسکاہے۔ تفصلات کے مطابق 12 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ضلع عمرکوٹ میںصحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں۔سال2009 کے دوران عمر کوٹ میں فقیر عبداللہ منگریو سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس وقت سے اس ڈائیلاسز سینٹر میں دو مشینیں کام کر رہی ہیں ایک ماہ میں 60سی70مریضوں کی مفت ڈائیلاسز کی جاتی ہیںجبکہ اس ڈائیلاسز سینٹر میں اس وقت چار مشینوں کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عمر کوٹ کے ہیلتھ آفیسر نے سال 2015 میں ایک لیٹر نمبر dho/ukot/e-1gen2583/84کے تحت حکومت سندھ سے ڈائیلاسز مشین طلب کیںاور اسٹاف وغیرہ بھی مانگا گیاتاحال اس سنیٹر کوڈائیلاسز مشین اور اسٹاف نہیں مل سکا۔ عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر گردونواح کے علاقے کے لوگوں کی بہت بڑی تعداداستفادہ کررہی ہے۔محکمہ صحت نے عمرکوٹ میں دل کے مریضوں کیلے ایک چھوٹا کارڈیالوجی سینٹر قائم کیا ہے اس سینٹر کی بلڈنگ مکمل ہوگئی ہے مگر دل کا یہ سینٹر شروع نہیں ہوسکا ہے ۔

اس کے علاوہ صرف تعلقہ عمر کوٹ کے سول اسپتال میں 59کے قریب بڑی چھوٹی آسامیاں خالی ہیں خاص کر کے سول اسپتال میں خواتین ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی ہیں۔ عمر کوٹ کے سماجی اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمر کوٹ ڈائئلاسز سینٹر کو فوری طور پر ڈائیلاسز مشین اور اسٹاف دیاجائے اور کارڈیالوجی سینٹر شروع کرایا جائے ۔علاقے کی عوام نے وزیراعلی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں