ْپیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،راشد محمود سومرو

قوی امکان ہے 2018کے عام انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل بحال ہو جائے،رہنما جمعیت علماء اسلام (ف)

بدھ 15 فروری 2017 19:42

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے صوبائی جنرل سکرٹری راشدمحمودسومرو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے حقوق کے لیے نکلے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کوتباہ کردیا ہے، سندھ میں170روپے کی کرپشن کی گئی ہے آج سندھ کے لوگ احساس محرومی کا شکار ہے ۔قوی امکان ہے کہ 2018کے عام انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل بحال ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عمرکوٹ میں کرپشن مٹائوسندھ بچائو ریلی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث تباہی کے دھانے پہنچ چکا ہے ۔سندھ کے لوگ احساس محرومی کاشکارہے ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے منشور کے برعکس عوام کوروٹی کپڑا دینے کے بجائے غریب عوام سے روٹی کپڑا چھین لیاہے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں غربت بے روز گاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ستم ظریفی تویہ ہے کہ سندھ دھرتی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن سندھ کے لوگ آج غربت تنگدستی کی وجہ خودکشیاں کررہے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کا یہ کارواں سندھ دھرتی کے تحفظ اورسندھ کے حقوق کے لیے میدان میں آیا ہے۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ میںنے اپنے شہیدِ والد کے خون سے وعدہ کیا تھا کہ سندھ دھرتی کی سلامتی کے لیے اپنے خون کے آخری قطرہ تک جہدوجہد جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگ آج صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔ ریلی سے جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمدعثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کرپشن کی زردمیں ہے ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے جمعیت علمائے اسلام( ف) کاساتھ دیں۔دریں اثناء علامہ راشد محمود سومرو اور دیگر رہنمائوں نے مدنیہ مسجد میں یاد گار اسلاف کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس اور ریلی میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شر کت کی۔ ریلی میں اقلیتی عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں