وہاڑی ،بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میںایم این اے طاہراقبال کے گروپ نے میدان مار لیا

چیئرمین شیخ محمدحسین سلیم ،وائس چیئرمین سردارغلام مرتضیٰ ڈوگرنی17ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی، (ن)لیگی امیدوار14 ووٹ حاصل کرسکا

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:42

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میںمیونسپل کمیٹی وہاڑی میںایم این اے طاہراقبال چودھری گروپ کے امیدواربرائے چیئرمین شیخ محمدحسین سلیم اوروائس چیئرمین سردارغلام مرتضیٰ ڈوگرنے 32ووٹوںمیںسے 17ووٹ حاصل کرکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی جبکہ ان کے مخالف حکمران جماعت مسلم لیگ کے امیدوارنادرعلی بھٹی 14ووٹ حاصل کرسکے کامیابی کے بعدچیئرمین شیخ محمدحسین سلیم کوگروپ لیڈرایم این اے طاہراقبال چودھری،راناطاہرمحمودنمبردارکی قیادت میںعوام کی بہت بڑی تعدادکے ساتھ جلوس نکالااورشہربھرکاچکرلگایاراستے میںشہریوںنے جگہ جگہ ان پرگل پاشی کی اوربھرپورخوشی کااظہارکیااورشہریوںکاجوش وخروش دیدنی تھااس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہراقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی عشروںسے ایک ہی گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف شکلوںمیںبلدیہ پرقابض رہے اورمن مرضی کے لوگوںکونوازتے رہے اورشہرکے مختلف علاقوں کو ترقیاتی کاموںسے محروم رکھاگیالیکن اب بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے والے چیئرمین اوران کی ٹیم منتخب ہوچکی ہے جنہوںاس پہلے بھی عوام کی خدمت کرنے میںکبھی پیچھے نہیںرہے اوراب پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کرعوام کی خدمت کریںگے ہمارے گروپ کی کامیابی وہاڑی کی عوام کی محبت اورلگن کانتیجہ ہے انہوںنے کامیاب چیئرمین اوران تمام کونسلرزکوشاندارکامیابی پرمبارک بادبھی دی جلوس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے راناطاہرمحمودخان نمبردارکاکہناتھاکہ ہمیںبخوبی اندازہ ہے کہ بلدیہ کی چیئرمینی پھولوںکی نہیںبلکہ کانٹوںکی سیج ہے لیکن ہمارے چیئرمین اوران کی ٹیم کے جذبے جواںہیںاورسوچ سمجھ کرکانٹوںکی سیج کاانتخاب کیاہے تاکہ عوامی خدمت کرکے وہاڑی کی عوام کے سامنے سرخ روہو سکیںان کایہ بھی کہناتھاکہ اس سے قبل بھی گروپ لیڈرایم این اے طاہراقبال چودھری نے حلقہ کے عوام کی بھرپورخدمت کی ہے جوآئندہ بھی جاری رہے گی ان کایہ بھی کہناتھاکہ مخالف گروپ کی طرف سے ہمارے کونسلرزکولالچ دے کرخریدنے کی کوشش کی لیکن ہمارے کونسلرزنے ان کی تمام آفرکوپائوںکی ٹھوکرسے ٹھکادیاجس کے نتیجہ میںآج کامیابی نے ہمارے گروپ کے قدم چومے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں