وہاڑی،چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات میںمسلم لیگی امیدوارپیرغلام محی الدین چشتی وائس چیئرمینزعاصم سعیدمنیس ،راناشاہدسرورکامیاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:45

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء)چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی کے انتخابات میںمسلم لیگ ن کے امیدوارپیرغلام محی الدین چشتی وائس چیئرمینزعاصم سعیدمنیس اورراناشاہدسرورنے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی انتخابات میںتین گروپوںکے امیدواروںکے درمیان مقابلہ تھاکل 130ووٹوںمیںسے پیرغلام محی الدین چشتی 77ووٹ حاصل کرکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرارپائے جبکہ انکے مدمقا بل امیدوارایم این اے طاہراقبال چودھری کے بھائی زاہداقبال چودھری37جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارسیدعلمدارشاہ صرف8 ووٹ حاصل کرسکے ۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں