وہاڑی، گھر میں آتشزدگی کے باعث بچہ جاں بحق،ماں تین بچوں سمیت زخمی

ہفتہ 7 جنوری 2017 20:19

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) وہاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث جھلس کر 2سال کا بچہ جاں بحق، ماں اور 3بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 210ای بی میں عبدالغفار کے گھر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ لگنے سے 2سال کا بچہ حمزہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے میں ماں اور 3بچے جھلس کر زخمی بھی ہوئے ۔ بچوں کی عمریں 3سے 7کے درمیان ہیں۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں