وہاڑی، ڈی ایچ اوکالونی میںصفائی کی بدترین صورتحال ،محکمہ صحت کے ملازمین کے کوارٹرزکے باہر گندگی ،کوڑاکرکٹ کے ڈھیرلگ گئے

پیر 30 جنوری 2017 15:32

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء)ڈی ایچ اوکالونی میںصفائی کی بدترین صورتحال محکمہ صحت کے ملازمین کے کوارٹرزکے باہر گندگی اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیرلگ گئے۔ سیوریج کابدبودارپانی مچھروںکی آماجگاہ بن گیا۔واٹرسپلائی کے پائپوںسے زنگ آلودپانی آنے لگا ۔ڈینگی اوردیگر بیماریاں اوروبائی امراض پھیلنے کاشدیدخدشہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے بنائی گئی رہائشی کالونی مسائل کاگڑھ بن گئی ٹی ایم اے کی طرف سے بچھائے گئے سیوریج کے پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکے ہیںجس کی وجہ سے سیوریج کابدبودارپانی راستوںاورگلیوں میں کھڑاہوچکاہے جس میںرات دن مچھروںکی بہتات رہتی ہے ٹی ایم اے کی طرف سے پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے بچھائی گئی پائپ لائنیںبھی کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہیںان سے بھی پانی رستارہتاہے جبکہ گھروںمیںآنے والاپانی زنگ آلود ہونے کے باعث مکین زہریلا زنگ آلودپانی پینے پرمجبورہیںمحکمہ صحت کاصفائی کاعملہ افسران کی کوٹھیوںکی صفائی ستھرائی میںمصروف رہتاہے جس کی وجہ سے عام ملازمین کے رہائشی کواٹرزکے باہرکی گلیوںاورسڑکوںکی صفائی نہیںہوتی اورگندگی اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیرلگتے جارہے ہیں جن کو اٹھانے کانہ تومحکمہ صحت نے کوئی انتظام کررکھاہے اور نہ ہی ٹی ایم اے کے عملہ کواس کی پرواہ ہے محکمہ صحت ڈینگی سے بچائوکیلئے بڑے زورشورسے مہم چلاتاہے لیکن چراغ تلے اندھیراکہ محکمہ صحت کی ذاتی کالونی کے مکین ڈینگی اوردیگروبائی امراض کے خطرہ سے دوچارہیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں