وزیرآباد ،چھوٹے بڑے گندے نالے اور نکاسی آب کا نظام غیر محفوظ

نالے پر بھی حفاظتی دیوار نہیں،بچے، بوڑھے،خواتین، رکشے اور ٹرک نالوںمیں گر چکے

پیر 28 نومبر 2016 23:01

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) وزیرآباد کے چھوٹے بڑے گندے نالے اور نکاسئ آب کا نظام غیر محفوظ ۔کسی نالے پر بھی حفاظتی دیوار نہیں،بچے، بوڑھے ،خواتین ، رکشے اور ٹرک نالوںمیں گر چکے ہیں۔درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔غیر محفوظ نالو کا لیول سطح سڑک سے نیچے ہے۔ وزیرآباد میں نکاسی آب کے بڑے بڑے نالے سرکلرروڈ، بکر گلہ، مہندی شاہ روڈ اور حاجی پورہ چوک تا نالہ پلکھواور ریلوے کالونی میں واقع ہیں جن کا لیول سڑکوں اور راہگذر سے نیچے ہو چکے ہیں۔

ان نالوںکے کناروں پرحفاظتی دیوار نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کا پتہ ہی نہیں چلتااور موت کی علامت بن چکے ہیں۔بعض چھوٹے پل بھی حفاظتی دیوار سے محروم ہیں۔حفاظتی دیواریں نہ ہونے کی وجہ سے متعدد حادثات ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گو جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کافی ہو چکا ہے۔متعددبچے اور بوڑھے ان چھوٹے بڑے نالوں میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔حاجی پورہ چوک میں گندے نالے کے چھوٹے پل پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے بجری سے بھرا ٹرک الٹ گیا ۔

حاجی پور سے نکلنے والے نالے میں بچے گرتے تاہم راہ گیرفوری طور پر بچالیتے ہیں۔بعض جانور بھی چرتے چرتے نالوں میں جا گرتے ہیں۔تمام نالے انتہائی غیر محفوظ اور شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔سڑکوں کی مسلسل مرمت اور تعمیر کی وجہ سے آبادیوں سے گذرنے والے نالے سطح سڑک سے نیچے ہو کر خطرناک ہو گئے ہیں جہاں آئے روز حادثات رونما ہو تے رہتے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ان نالوں کی طرف توجہ دے اور ان کے کنارے محفوظ بنائے ۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں