ژوب ‘غیرمعیاری ادویات،ہوٹلوں میں صفائی کے فقدان اور بازارمیں تجاوزات کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کاکاروائی ‘متعدددکانداروں کو جرمانہ

منگل 10 جنوری 2017 22:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) ژوب میں غیرمعیاری ادویات،ہوٹلوں میں صفائی کے فقدان اور بازارمیں تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کاجانب سے کاروائی کی گئی اورمتعدددکانداروں کو جرمانہ کیاگیا۔کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنرجمیل احمد رند، تحصیلدار صادق حریفال،تحصیلدارمحمدحنیف،ڈرگ انسپکٹرڈاکٹرعبدالصمدمندوخیل،جمعہ ناظر،اے ایس آئی دائودخان مندوخیل، لیویز محررعبدالرحمن شیرانی،بازاریونین کے رہنماء مولادادقریشی،نوجوانان ایکشن کمیٹی کے رہنماء فضل آمین مندوخیل اورلیویزو پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

انتظامیہ نے مسجدروڈ،کندھاری بازار،پیرغفورشاہ روڈ،شربت خان روڈ اوردیگرمقامات پر میڈیکل وویٹرنری سٹوروں کے ادویات ،لائسنس،ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال اورخوراک کے معیارکا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات اوردیگرخلاف ورزی پر متعدددکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کیاگیا۔اورتجاوزات ہٹادیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنرنے مزیدکہاکہ شہرکوتجاوزات سے پاک کرنے،غیرمعیاری ادویات کے فروخت کی روک تھام اورٹریفک کورواںدواں رکھنے کیلئے مہم آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اوراشیائے خوردونوش کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں اورحفظا ن صحت کے اصولوں کوپامال کرنے والوں کے خلاف بھی عنقریب کاروائی کا آغازکیاجائے گا۔انھوں نے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاگیااور قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں