ژوب ، حکومت سول ہسپتال کیلئے ضروری مشینری اور ادویات کی فراہمی میں یقنی بنائے ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل کی کاوشیں قابل داد ہیں, عوامی حلقے

بدھ 18 جنوری 2017 21:35

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ژوب سول ہسپتال میں جدید مشنری کی فراہمی اب ناگزیر ہوچکی ہے ہسپتال کی بہتری کیلئے ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل کی کاوشیں قابل داد ہیں ژوب کی بڑھتی ہوئی آبادی اور آس پاس کے اضلاع سمیت افغانستان ضلع شیرانی ضلع موسیٰ خیل،ضلع قلعہ سیف اللہ کٹواز کے مریضوں کا انحصار اسی ہسپتال پر ہے جو ژوب سول ہسپتال بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ ژوب ادویات کا کم کوٹہ اور جدید مشینری نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے سول ہسپتال میں ادویات کاکوٹہ جدید مشینری کی فراہمی اور سہولیات کی کمی کو دور کرنے کیلئے عوام صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں کے توجہ کے منتظر ہیںژوب کا سول ہسپتال موجودہ دور میں خدانخواستہ کسی بڑے سانحے سے نمبٹنے کے قابل نہیں اس حوالے سے قومی جرگے کے چیرمین اختر شاہ مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب سول ہسپتال زنانہ اور مردانہ ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اورلیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے علاوہ جدید مشینری نصف کرنے میں صوبائی حکومت مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ڈاکٹرزڈیوٹی دینے کی بجائے اپنی نجی کلینک کو زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور حکومت سول ہسپتال کیلئے ضروری مشینری اور ادویات کی فراہمی میں سرد موری اختیار کررہی ہے عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہے ہسپتال میں ضروری ادویات نہ ہونا اور جدید مشینری نہ ہونے کے وجہ سے غریب عوام ٹسٹ ادویات بازار سے کروا رہے ہیں جو حکوت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب تک حکومت ژوب سول ہسپتال اور زنانہ ہسپتال کی ابتر صورتحال پر رحم نہ کریں ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل محنت اور بہتر کاوشیں سود مند ثابت نہیں سکتی ہسپتال میں جدید مشینری اور لیڈی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ژوب شیرانی کے غریب مریضوں کا انحصار ژوب سی ایم ایچ ہسپتال یا کوئٹہ ہسپتالوں پر ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ ژوب سول مردانہ اور زنانہ ہسپتال کے پرانے مشینری کو تبدیل کرکے جدید مشینری اور ادویات فراہم کی جائے اولیڈی ڈاکٹر کی تعنیاتی جلد عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں