ژوب, گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

جمعہ 20 جنوری 2017 19:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء)ژوب کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے لو کل گورنمنٹ کالونی میں رہائش پذیر ناصر اقبال کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا آتشزدگی سے گھر میں پڑا ہوا تمام سامان جل کر راک کا ڈھیر بن گیا آگ بجلی کے ہیٹر کے باعث لگی تھی ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں