چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق حالیہ بارشوں اوربرف باری سے ضلع کے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مددکی جائیگی‘ضلعی انتظامیہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے

ڈپٹی کمشنرژوب شیرانی محمدحیات کاکڑکی بات چیت

جمعہ 20 جنوری 2017 20:27

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنرشیرانی محمدحیات کاکڑنے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق حالیہ بارشوں اوربرف باری سے ضلع کے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن مددکی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ (پی ڈی ایم اے ) سے مسلسل رابطے میں ہے اوراس ضمن میں ضلع میں کنٹرول روم کا انعقادعمل میں لایاگیاہے۔

جہاں متاثرہ لوگوں کی درخواستیںجمع کی جارہی ہیں۔انھوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی سامان بروقت فراہم کی گئی۔انھوں نے مزیدکہاکہ ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب تعمیراتی کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اور خاورینہ کے مقام پر شاہراہ کی بندش کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

تاہم این ایچ اے اورایف سی کی مددسے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کلیئرکردیاگیاہے۔ضلع کے لیویزنے بھی اس مشکل گھڑی میں اپنامثالی کرداراداکیا۔اورشدیدسردی اوربرف باری کے باوجودنہ صرف اپنی ڈیوٹیوں پر حاضررہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی معاونت کی۔پہاڑی درے دہانہ سرکے مقام پر تاحال کوئی رکاوٹ نہیں،البتہ لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہوسکتاہے۔اس سلسلے میں این ایچ اے حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔تاکہ وہ کسی مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہیں۔انھیں پابندکردیاگیاہے۔کہ شاہراہ پر زیراستعمال ہیوی مشینری صحیح حالت میں ہو،تاکہ بوقت ضرورت اسے استعمال کیاجاسکے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں