ژوب، عوام کو سبز باغ دکھانے والے عوامی نمائند ون کے کارندوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، شیخ زمرک مندوخیل

عوام صحت کی تمام سہولیات سے محروم، علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،رہنما شیرانی عوامی اتحاد

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) منتخب عوامی نمائندوں کے برسر اقتدار ہوتے ہوئے عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تیس سال سے عوام پر مسلط عوامی نمائندہ الیکشن میں آکر عوام کو سبز باغ دیکھانے اور چند روپوں کے عیوض ووٹ لیکر مزے کرتے رہتے ہیں اب تو ضلعی سطح پر انکے کارندوںنے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے عوام صحت کی تمام سہولیات سے محروم ہے علاقے میں عوام جان و مال محفوظ نہیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ان خیالات کا اظہار ژوب شیرانی عوامی اتحاد کے رہنماوں شیخ زمرک مندوخیل،عبید اللہ مندوخیل،عبدالرحمن شیرانی،نقیب بابر،راز محمد شیرانی،تورنگ ماما ،فضل امین،ساجد اور اشرف خان نے سید شمس الدین چوک پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زنانہ ہسپتال میں گائنی لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اکثر غریب خواتین مریض زندگی و موت کی کشمکش میں دم توڑ دیتے ہیں آٹھ بار ہسپتال کا دورہ کرنے کے باوجود علاقے کے نمائندہ کو احساس تک نہیں بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لوکل سطح پر عوام پر لوڈ شیڈنگ مسلط کر دی گئی ہے شہر اور محلقہ علاقوں میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ عوام کے جان ومال کے عدم تحفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ چوروں اور پولیس کے درمیان ملی بھگت ہے شہر میں پولیس کی پٹرولنگ نہیں ایس پی نے آج تک شہر کا دورہ تو درکنار اپنے پولیس تھانہ بھی نہیں آتے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دعوے ضلعی سطح پر دھڑادھڑ کرپشن کی صورت میں عوام دیکھ رہے ہیں انیوالے انتخابات میں عوام سب کچھ انکے سامنے رکھ دینگے عوام اپنے ان بنیادی مسائل کیلئے اٹھ کڑے ہوں اور ژوب شیرانی عوامی اتحاد کا برپورساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں