|
سیرتِ نبویﷺ
حاصلِ تکمیلِ انساں رحمةٌ الِلعٰلمِین
سیّدی، آقائی، مولائی، امامُ المُرسلین
آپ کے سچ کی گواہی موٴمنین و مشرکین
حق نبی بر مومناں، برمشرکاں؛ صادق، امین
وہ نبی آخر زماں، آگاہیٴ عرفانِ ذات
جن کی صبحت سے فلک مسند ہوئے صحرا نشین
آپ کی سیرت ابوبکر و عُمر، عثماں، علی
پاسبانِ رحم و فہم و حلم و علم و راشدین
چل پڑے ہیں قافلے فردوس کے اے مومنو
سنتِ نبوی ہے میرِ کاروانِ مومنین
جم گیا میدانِ محشر، آج ہے یومِ حساب
اسوہٴ محمود کے شاہد کرامًا کاتبین
سیرتِ فخرِجہاں، قرآن ہے قرآن ہے
آفریں اِسکی تلاوت اور عمل صد آفرین
|