|
سب نے مجھ کو چپ رکھنے کی کوشش کی
سب نے مجھ کو چپ رکھنے کی کوشش کی
جب بھی میں نے کچھ کہنے کی کوشش کی
میں یہ سمجھا اُس نے مجھ کو چاہا ہے
اُس نے میرا دل رکھنے کی کوشش کی
جانے میں جو سمجھا وہ ٹھیک بھی ہے
جانے اس نے کیا کہنے کی کوشش کی
ٹھیک ہے میں اس کوشش میں ناکام ہوا
لیکن میں نے خوش رہنے کی کوشش کی
پھر پلکوں پہ آنسووْں ساری عمر رہے
میں نے جو اک پل ہنسنے کی کوشش کی
وہ بھی میرے بعد سنا ہے خوب جِیا
میں نے بھی زندہ رہنے کی کوشش کی |