|
فقط دو لفظوں کی کہانی تھا ہو شخص
فقط دو لفظوں کی کہانی تھا ہو شخص
میرے پیار کی حسین ترجمانی تھا وہ شخص
اس کے بعد جینا بھی دشوار ہو گیا
پہلے پیار کی پہلی نادانی تھا وہ شخص
جب بھی ملتا لبوں سے کچھ نہ کہتا تھا
میرے لیے باعث حیرانی تھا وہ شخض
اس کی محبت بھی بڑی عجیب شے تھی
مجھے کہتا اپنی دیوانی تھا وہ شخض
چھوٹی چھوٹی باتوں پر روٹھ جاتا تھا
ہر لمحہ میر ے لیے نئی پریشانی تھا وہ شخص
آج زندگی عجب موڑ پے لے آئی ہے
اگرچہ میری تمام زندگانی تھا وہ شخص
کسی اور کی جانب میں دیکھوں بھی تو کیسے؟
بس اب وہی لافانی تھا وہ شخض
اس سے بچھڑ کے یہ معلوم ہوا ہے
میرے لیے کتنی آسانی تھا وہ شخص |