|
ویلکم پارٹی
تم نے کیا نہیں دیکھا
فصلِ گل کے آنے کا
اہتمام ہوتا ہے
پچھلے پھول پتے جو
اپنی اپنی جگہ کو
ان کے واسطے ہی تو
پل میں چھوڑ دیتے ہیں
لمحہ بھر کو تو جیسے
زندگی بکھرتی ہے
اور خزائیں روتی ہیں
پھر مگر یوں ہوتا ہے
نئے پھول کھِلتے ہیں
رنگ مسکراتے ہیں
شوخ قہقہے سارے
آنسوؤں کو دھوتے ہیں
سب درخت بھی اس دم
پچھلے پھول پتوں کی
سب حسین یادوں کو
دل میں ہی چھپاتے ہیں
ہنستے مسکراتے ہیں
نئے آنے والوں پر
اب یہ بات لازم ہے
احترام واجب ہے
پچھلے پھول پتوں کا
سب درخت پودوں کا
کیونکہ دکھ بچھڑنے کا
سب نے ہی سہا لیکن
ان کو تو جگہ دی ہے
زندگی یا کیمپس ہو
اِس طرح تو ہوتا ہے
اِس طرح تو ہوتا ہے |