|
ہلہ گلہ کے نام۔ ہدیہ تبریک
تیرا ساتھ جب سے پایا ہے
محبت اور چاہت کے
سبھی رنگ تجھ میں پائے ہیں
تنہائی نے جب ستایا ہے
تمہی کو ساتھ پایا ہے
اُداسی کے اندھیرے ہوں
یا خوشیوں کے سویرے ہوں
تیری قربت کے سائے میں
تیرے ہی سنگ بِتائے ہیں
میرے ہمدم ، میرے سبھی ساتھی
تیری نسبت سے پائے ہیں
میری اس زندگی پہ اِس قدر احسان ہے تیرا
میں چاہوں بھی چکانا تو
نہیں آسان اس قدر یہ
جنم دن پہ ترے بس اتنی ہی خواہش ہے مری
محبت اور عقیدت کے
جتنے پھول مرے دامن میں ہیں
تمہاری نظر کرتا ہوں،تمہی سے پیار کرتا ہوں
دُعا ہے رب سے یہ میری
مرے ہاتھوں کی جانب دیکھ
بس اتنی خواہش ہے یہ میری
جو پودا باسط نے لگایا ہے اُسے ہم مل کے سینچیں گے
سدا کِھلتا رہے یہ، خوشیوں میں پھلے پھولے
جنم دن پر ہے دُعا میری ، ترقی تم بہت پاؤ
جنم دِن کی مبارک ہو
یہ روشن دِن مبارک ہو!!! |