Jugnuon Ke Des Mein By Saif Ali Butt

Jugnuon Ke Des Mein is a famous Urdu Poetry written by a famous poet, Saif Ali Butt. You can also read more poetries of Saif Ali Butt on this page of UrduPoint.

جگنوؤں کے دیس میں

سیف علی بٹ

اک روشنی جو میرا نشاں تھی، اک روشنی جو میری پہچاں تھی

اک روشنی جو کہ کہکشاں تھی، اک روشنی جو میرا جہاں تھی

وہی روشنی کہیں گم گئی ہے، تاریکیوں میں کہیں چھپ گئی ہے

تیز آندھیوں نے کیا گل اسے، میں ہوں ڈھونڈتا ہر پل اسے

جہاں زندگی پہ عروج تھا. جہاں بحر بھی پرموج تھا

جہاں تتلیاں تھیں مکیں کبھی. جہاں پھول تھے رنگیں سبھی

جہاں شوخ بھنورے تھے دلنشیں. جہاں گل تھے سارے گلبدیں

جہاں جگنوؤں سے تھی روشنی. صوت بلبل میں تھی چاشنی

جہاں خوشبو تھی مسحور سی. ہر کلی سراپاء حور سی

جہاں صبح تھی پرنور سی. جہاں شام تھی پرسرور سی

جہاں چاند کا تھا بسیرا بھی. جہاں تاروں سے تھا سویرا بھی

پھر یوں ہوا سب بدل گیا. چال دجال اپنی وہ چل گیا

خوشیوں کا سایہ بھی ڈھل گیا. پھول کلیاں ساری مسل گیا

ہوا ظلمتوں کا یوں راج پھر. ہوا امن تخت و تاراج پھر

نہیں پاتا کوئی بھی جاء کہیں. ہے کھو گئی ہر راہ کہیں

کہیں گولیوں کی ہے گونج تو. ہے بو بارود کی جا بجا کہیں

لاشے پڑے ہیں یہاں چار سو. جینے کی نہیں کوئی آرزو

دھواں دھواں ہیں چراغ سارے. خزاں خزاں ہیں باغ سارے

لال و گوہر مل گئے خاک میں. صیاد ہے بلبل کی تاک میں

ہے موت محو رقص سرراہ یہاں. نہیں زندگی کو پناہ یہاں

مسکراہٹوں کا ہے مندہ یہاں. بنی موت بھی دھندہ یہاں

زمین و آسماں ہیں لرزاں یہاں. ہوا لہو آب سے ارزاں یہاں

انسان سوز یہاں سب ساز ہیں. سبھی کھوکھلے الفاظ ہیں

کیوں سلجھتے نہیں احباب سے؟ یہ پہیلیاں ہیں یا راز ہیں؟

اندھیری گلیوں کے تھے چراغ جو ہوۓ مبتلاء عذاب وہ

سنہری کلیوں پہ تھے شباب جو ہوۓ آشناء تیزاب وہ

ظلمت کے اندھیرے ہیں بےحساب جو ہیں نفرتوں کے اسباب وہ

جو تھے چاہتوں کے نگر کبھی اب بھولے بسرے ہیں خواب وہ.

ہیں سازشوں کے گھوڑے دوڑتے سرپٹ یہاں

ہیں ناخدا کے دلاسے بھی چھل کپٹ یہاں

یہاں بھیڑیے ہیں انسانوں کے بھیس میں

یہ قیامت ہے بپا جگنوؤں کے دیس میں

سیف علی بٹ

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(991) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Jugnuon Ke Des Mein by Saif Ali Butt - Read Saif Ali Butt's best Shayari Jugnuon Ke Des Mein at UrduPoint. Here you can read the best poetry Jugnuon Ke Des Mein of Saif Ali Butt. Jugnuon Ke Des Mein is the most famous poetry by emerging poet, Saif Ali Butt. People love to read poetry by Saif Ali Butt, and Jugnuon Ke Des Mein by Saif Ali Butt is best among the poetry collection by new poet Saif Ali Butt.

At UrduPoint, you can find the complete collection of Urdu Poetry of Saif Ali Butt. On this page, you can read Jugnuon Ke Des Mein by Saif Ali Butt. Jugnuon Ke Des Mein is the best poetry by Saif Ali Butt.

Read the Saif Ali Butt's best poetry Jugnuon Ke Des Mein here at UrduPoint; you will surely like it. Many people, who love the Urdu Shayari of the new poet Saif Ali Butt, regard it as the best poetry Jugnuon Ke Des Mein of Saif Ali Butt.

We recommend you read the most famous poetry, Jugnuon Ke Des Mein of emerging poet Saif Ali Butt, here, you will surely love it. Also, don't forget to share it with others.