صدر ملکت آصف علی زرداری صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی آمد، جہاں انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی:
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔11ستمبر 2008ء ) صدر ملکت آصف علی زرداری صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائیں سکھر سے صدر آصف علی زرداری جب کراچی ائیر پورٹ پہنچے تو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو ، سینئر وزیر پیر مظہر الحق اور فوجی و سول اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا صدر کے ساتھ سکھر سے کراچی پہنچے ائیر پورٹ سے صدر مملکت مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔مزار قائد سے صدر مملکت آصف علی زرداری بلاول ہاؤس پہنچے جہاں ان سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو ، سینر وزیر پیر مظہر الحق نے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کے عملے نے بھی ملاقات کی اور انکو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے آج یوم وفات کے موقع پر صدر مملکت کی ٓمد کے موقع پر مزار عام پبلک کیلئے بند کیا گیا اور سرکاری ٹیلی ویژن کے علاوہ میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں تھی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے