اگلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

شادی ایکٹ کی خلاف ورزی،شعیب ملک کے بہنوئیوں کے سمن جاری:
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2010ء) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے موقع پر ون ڈش اور چراغاں کی ممانعت کے ایکٹ کی خلاف ورزی پر شیعب ملک کے بہنوئی عمران ظفر اور رضا ملک کو عدالت میں طلب ہونے کے سمن جاری کردیئے گئے ہیں ۔

پچیس تاریخ کو سیالکوٹ میں ہونے والے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی استقبالئے کی تقریب میں ایک سے زائد کھانوں اورغیر ضروری چراغاں کرنےکے حوالے سے شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر اور رضا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے اور مقدمے کے سماعت کے لئے چھ مئی کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا۔

گذشتہ سماعت میں عمران ظفر اور رضا ملک کی عدم موجودگی کی بنا پر دونوں افراد کو عدالت کی جانب سے سمن جاری کر دیئے ہیں جبکہ کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

13/05/2010 19:02:46 : وقت اشاعت
مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے