UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

ثانیہ مرزا نے جوانی میں بچوں کی خواہش کا اظہار کر دیا:
حیدرآباد، بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مئی۔2010ء ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جوانی میں بچوں کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، شادی کس عمر میں کرنی ہیں اس بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا ، شادی سے زندگی میں تبدیلی نہیں آئی۔ ایک بھارتی اخبار کو دےئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شادی سے پہلے بھی زندگی ایسے تھی جیسے ابھی ہے بس فرق اتنا پڑا ہے میں اور شعیب ایک گھر میں رہ رہے ہیں ۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہم نے شادی کرلی ہے ہم بہت خوش ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ 24 سے 25 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہی تھیں لیکن ان کی شادی 23 سال کی عمر میں ہوگئی تاہم ابھی بھی وہ 24 سال کی ہونے والی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ جوانی میں بچے چاہتی ہوں تاکہ ان کے ساتھ بھر پور کھیل سکوں اور ان کو بہت سا پیار دے سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاک ان کا پاکستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ وہ بھارتی شہری ہیں اور اس کی شہریت رکھیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہ چکی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ شعیب ملک زیادہ تر دبئی رہتے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوم سیریز بھی زیادہ تر یو اے ای میں منعقد کی جاتیں ہیں جس کی وجہ سے ہم نے دبئی رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دبئی پاکستان اور بھارت سے زیادہ دور بھی نہیں آسانی نے دونوں ممالک کم وقت میں جایا جاسکتا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ دو ملکوں کی شادی نہیں تھی دو انسانوں کی شادی تھی مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا ہونے والا شوہر پاکستان سے ہے یا کسی اور ملک سے ۔ میں نے وہ حاصل کیا جو مجھے پسند تھا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اس وقت بھارتی شہر حیدر آباد میں رہائیش پذیز ہیں۔

06/05/2010 13:45:27 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.