اگلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

شعیب، ثانیہ استقبالیہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پرعدالت میں درخواست:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔26 اپریل ۔2010ء) شیعب ملک اور ثانیہ مرزا نے جب سے شادی کا اعلان کیا ہے ان کے خلاف عدالتوں میں مختلف درخواستوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ابھی وہ بھارتی عدالت سےنکل پر پاکستان پہنچیں ہی تھے کے ایک شہری نے ان کے استقبالیہ میں دیئے گئے کئی کھانوں کے خلاف درخواست دیدی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں مقامی شہری کی جانب سے دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی لازمی ہے لیکن سیالکوٹ میں شعیب ملک او ر ثانیہ مرزا کے جو استقبالیہ میں ون ڈش کی پابندی پر عمل نہیں کیا گیا اس لیے جوڑے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیا جائے تاکہ اس سے نہ صرف قانون توڑنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو بلکہ قانون کی حاکمیت بھی قائم ہوسکے ۔

26/04/2010 15:21:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے