اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

شعیب ملک کے اہل خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے ،بھائی کی شادی پر بھنگڑا ڈالوں گا‘ شادی پنجابی سٹائل سے ہو گی‘ بھائی عدیل ملک:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔7اپریل ۔2010ء)قومی کرکٹر شعیب ملک کے اہل خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے ہیں ‘ بھارت جانیوالوں میں شعیب ملک کی والدہ سلطانہ فاروق ‘بھائی عدیل ملک‘بہن شازیہ عمران‘بھانجامامون عمران اوربھانجی زینب عمران شامل ہیں جبکہ شعیب ملک کی بہن صدف ملک کوبھی بھارت نے ویزاجاری کردیااوروہ بھی اپنے افراد خانہ کے ساتھ لاہور سے دہلی روانہ ہو گئی ہیں ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب کے بھائی عدیل ملک نے کہا کہ ہم بھارت دلہن لینے جارہے ہیںآ پ ہمارے لئے دعاکریں ہمیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ شعیب ملک کی شادی ٹینس سٹارثانیہ مرزاسے ہورہی ہے اورمجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ ثانیہ میری بھابی بن رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پنجابی لوگ ہیں اورانشاء اللہ شادی پنجابی سٹائل سے ہوگی ‘بھائی کی شادی میں بھنگڑاڈالونگا۔ایک سوال کے جواب میں عدیل ملک نے کہاکہ ولیمے کے بارے میں ابھی کوئی پلاننگ نہیں کی ‘اس شادی سے پوراخاندان خوش ہے۔۔شعیب ملک کاخاندان17اپریل کودہلی سے واپس لاہور آئے گا۔قبل ازیں شعیب ملک کی والدہ، بھائی، دوبہنیں اوران کے تین بچے بذریعہ کارسیالکوٹ سے لاہورپہنچے ۔دوسری جانب پاکستان میں عائشہ صدیقی کے وکیل بیرسٹر فاروق حسن نے بھی شعیب ملک کی طرف سے طلاق دیئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

07/04/2010 15:47:08 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے