Warning: shuffle() expects parameter 1 to be array, null given in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 3

    Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 4

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

شعیب ملک نے عائشہ صدیقی کوطلاق دیدی ہے، شعیب نے طلاق کے کاغذات پولیس کمشنرکے حوالے کیے، بھارتی میڈیا اورصدیقی فیملی کے وکلا کے دعوے:
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07اپریل 2010ء) بھارتی میڈیا اور عائشہ صدیقی کے وکلا نے دعوی کیا ہے کہ شعیب ملک نے آج صبح عائشہ صدیقی کو طلاق دیدی ہے اور طلاق کے کاغذات حیدرآباد پولیس کمشنر کے حوالے کردئیے ہیں اور کسی بھی وقت عائشہ صدیقی شعیب ملک کے خلاف اپنا کیس واپس لے لیں گی، تاہم شعیب ملک ،ان کے بہنوئی یا ان کے وکلاء نے طلاق دیئے جانے کی تصدیق نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شعیب ملک نے عائشہ صدیقی کو آج صبح طلاق دیدی ہے جس کی تصدیق صدیقی فیملی کے دوست شمس بابر نے بھی کی ہے اور انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی آج صبح شعیب ملک سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شعیب ملک نے طلاق نامے پر دستخط کردئیے ہیں۔ عائشہ صدیقی کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ وہ شعیب ملک کی پہلی بیوی ہیں اور شعیب ملک کو ثانیہ سے شادی کرنے سے پہلے مجھے طلاق دینا ہوگی لیکن شعیب ملک نے ہمیشہ انکار کیا کہ عائشہ نہ تو ان کی بیوی ہیں اور نہ ہی ان کا نکاح ہوا۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھارتی پولیس سے بھی مطالبہ کردیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

07/04/2010 11:09:20 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے