شعیب ، ثانیہ کا شاندار استقبال کرینگے، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل ۔2010ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ کا سیالکوٹ آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد دلہا شعیب ملک اور دولہن ثانیہ کا سیالکوٹ آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




