اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

بھارت میں ثانیہ کی حمایت میں ویب سائٹ بنا دی گئی:
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔6اپریل ۔2010ء) بھارتی فنکاروں اور شہریوں نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرز اکی شادی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہریوں اور فنکاروں نے ثانیہ فین ویب سائٹ قائم کی ہے۔ جس پر انہوں نے مختلف الفاظ میں ثانیہ اور شعیب ملک کی شادی کی حمایت کی ہے۔ ادھر انٹرنیٹ سوشل نیٹ ورک ٹویٹر پر بالی ووڈ کی معروف فلم اور ٹی وی آرٹسٹ مندرا بیدی نے کہاکہ شعیب ملک اور ثانیہ کا شادی کا فیصلہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ اس پر کسی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ مندرا کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ لوگوں نے ثانیہ کی شادی میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کردی ہیں۔

06/04/2010 19:41:42 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے