نکاح کا قانونی عمل مکمل نہیں ہوا، لڑکی دیکھ لیتے تو یہ بھی نہ ہوتا، عمران ظفر:
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔6اپریل ۔2010ء) شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے کہا ہے کہ نکاح کا قانونی عمل مکمل نہیں ہوا، لڑکی دیکھ لیتے تو یہ بھی نہ ہوتا۔ نئی دلی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عمران ظفر نے کہا کہ میں انیس سو اٹھانوے میں حیدرآباددکن عائشہ سے ملنے آیاتھا ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ نے دباؤ کے ذریعے شعیب ملک سے نکاح نامہ حاصل کیا،نکاح نامہ صرف صدیقی فیملی کے پاس ہے،نکاح نامہ رجسٹر نہیں ہوا، صرف لڑکی کومطمئن کرنے کیلئے بھیجا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثبوت موجود ہیں، وہ وہاں پیش کریں گے، جہاں ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ سے شعیب کی پہلی شادی ہوگی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




