طیارہ سازش کیس، نوازشریف کے وکیل کے دلائل مکمل:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے طیارہ سازش کیس میں دلائل سمیٹتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے ملک کو مارشل لاءسے بچانے کیلئے طیارے کا رخ موڑنے حکم دیا تھا، جو ہائی جیکنگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ خواجہ حارث نے کہا کہ کسی گواہ نے بھی یہ نہیں کہا کہ انہیں طیارے کے اغواءکا حکم دیا گیاتھا۔ کسی جرم کے ارتکاب میں نیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور حالات وا قعات سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم کی نیت طیارے کے اغواءکرنے کی نہیں بلکی ملک کو مارشل لا ءسے بچانے کی تھی۔ حکومت سندھ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سزا قانون کے مطابق درست طور پر ہوئی اوران کی اپیل زائد المیعاد ہے۔انہوں نے اپیل آٹھ سال ایک سو باون کی تاخیر سے دائر کی جو مسترد کی جانی چاہیے۔ جس پر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ وہ شہباز شریف کیس میں تاخیر کے معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں۔اپیل کی مزید سماعت کل صبح تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




